ٹرک اور جیپ میں تصادم، ڈرائیور سمیت 4افراد ہلاک
سیکر-----راجستھان کے ضلع سیکر کے شری مادھو پور میں آج ٹرک کی ٹکر سے جیپ کے ڈرائیور سمیت 4 افرادہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق مرنے والے جیپ کا ڈرائیور جگدیش مزدوروں کو لیکر زوراور نگر جارہا تھا کہ اسی دوران بھدباڈی گاؤں کے نزدیک منی ٹرک سے تصادم ہوگیا جس میں جیپ ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 3 افراد اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑگئےجبکہ 12زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہےجہاں ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیں اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔