Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رہائی کے بعدنواز شریف کی سیاسی سرگرمیاں

لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع کر رہے ہیں ۔ہفتے کوجاتی امراء میں پارٹی رہنماوں سے ضمنی انتخابات پر مشاورت ہو گی۔ نیب مقدمات پر قانونی ٹیم سے صلاح مشورہ کرکے آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی ضمنی الیکشن میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ن لیگ نے نواز شریف کے بیانیئے کی بنیاد پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھر پور سیاسی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کی معطی سے نواز شریف کے بیانیئے کو مزید تقویت ملی ہے ۔

شیئر: