لندن۔۔۔سمندری طوفان کے بعد ایک اور طوفان بوروناگ نے برطانیہ میں تباہی مچا دی ۔ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں نے نہ صرف ہزاروں درختوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا ہے بلکہ تیز ہوا کے باعث سینکڑوں پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔ طوفان کے باعث مزید علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے ہزاروں گھروں میں پانی بھر گیا تیز ہوائوں کے باعث بل بورڈ گرنے اور حادثات میں مزید تین افراد ہلاک ہو گئے ۔