دبئی ٹی 10پیر کو ڈرافٹنگ ہو گی، پریس کانفرنس
دبئی:دبئی میں ٹی 10 کی پریس کانفرنس میں ڈرافٹنگ کیلئے ٹیموں کے (کو آنرز) شجی الملک ،ویجے دت، پرویز خان ،علی تھمبے، محسن عمران‘نلیش بھٹناگر،شہباز الیاسین ، حیدر خان ، نادر حسین علی ،جواد غلام رسول اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ہند کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔انہوں نے بتایا کہ 24ستمبر بروز پیر دبئی میں ٹی10کرکٹ ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ ہو گی جس میں دنیا بھر کے چیدہ چیدہ کرکٹرز کو دعوت دی گئی ہے ۔ ڈرافٹنگ کے موقع پر مختلف ٹیمیں ان کرکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے میدان میں اتریں گی
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز'واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں