شمالی وزیر ستان میں جھڑپ،7 فوجی جاں بحق،9 دہشت گرد ہلاک
پشاور...شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل کے قریب جھڑپ کے دوران پاک فوج کے کیپٹن سمیت7 فوجی جاں بحق اور9 شدت پسند ہلاک ہو گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت سرحد پا رسے دہشت گردوں کی آمد کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ دہشت گرد ایک کمپاونڈ میں چھپے ہوئے تھے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ علاقے کو کلیئر کرالیا گیا ۔مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ شمالی وزیرستان میں2014 میں بڑی فوجی کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا ۔ تحریک طالبان پاکستان کو پسپائی اختیار کرنا پڑی تھی ۔پاک فوج نے افغانستان سے شدت پسندوں کے پاکستان میں داخلے کو روکنے کے لئے سرحد کے ساتھ باڑ لگا رہی ہے۔