Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت سعودی عرب ،عالم اسلام کا مرکز و محور ہے ، سینیٹر سحرکامران

 جدہ.... سعودی عرب کے 88ویں قومی دن کے موقع پر سینیٹ میں پالیسی اینڈ ریسرچ فورم کی رکن اور پاکستان اینڈ گلف اسٹیڈ سینٹر کی صدر سینیٹر سحرکامران نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین مشترکہ مذہب کا جو مستحکم رشتہ قائم ہے اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔ سعودی عرب نے ہمیشہ اور ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا اسی طرح مملکت کی تعمیر و ترقی میں بھی پاکستانیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعودکی مثالی قیادت اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کے مستقبل کے وژن 2030 نے مملکت کو ترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کرایا ۔سعودی عرب نے انتہائی مختصر وقت میں جومثالی ترقی کی اس کا عکس ہر سودکھائی دیتا ہے ۔ ارض حرمین ہونے کے ناطے مملکت عالم اسلام کا مرکز ومحور ہے ۔ سعودی عرب میں ترقی کے جس نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے اس میں پاکستان بھی اپنے برادر ملک کے ساتھ ہے ۔ اسی طرح پاکستان کے استحکام اور ترقی میں بھی سعودی عرب کا کردار نمایاں ہے ۔مملکت میں ہر برس لاکھوں کی تعداد میں ضیوف الرحمان آتے ہیں جن کی میزبانی کا شرف سعودی حکومت کو حاصل ہوتا جسے وہ بہترین طریقے سے انجام دیتے ہیں ۔ لاکھوں فرزندان اسلام کی خدمت جس عمدہ طریقے سے کی جاتی ہے اسکی دنیا میں مثال نہیں ملتی ۔ سعودی عرب کی ترقی اور استحکام کے لئے اہل پاکستان کی اولین خواہش ہے ۔ 
 

شیئر: