Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سینٹر کی یمنی متاثرین کےلئے امداد

ریاض.... شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے تحت یمن میں متاثرین کےلئے 1131 کھجور کے کارٹن تقسیم کئے گئے ۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق امدادی مرکز کے تحت تقسیم کی جانے والی کھجوریں قانیہ کمشنری میں رہنے والے6786 یمنی باشندوں میں تقسیم کی جائیں گی ۔ واضح رہے شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے یمنی متاثرین کے لئے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے جن میں ادویہ ، کپڑے ، کمبل ، خیمے اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاءشامل ہیں ۔ 
 

شیئر: