Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپاٹ فکسنگ :خالد لطیف کی سپریم کورٹ میں اپیل

لاہور:اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کی جانب سے5 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا پانے والے کرکٹر خالد لطیف نے اپنی سزا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ خالد لطیف نے اپیل میں ٹربیونل کی تشکیل اور دائرہ اختیار کو چیلنج کیا ہے،جس پر سپریم کورٹ نے ان کی اپیل 26 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز'واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں

شیئر: