عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری
اسلام آباد... حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10 روپے لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کو ارسال کردی۔ سمری میں یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں8 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں4 روپے لٹر اضافہ متوقع ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے لٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔