لیور کپ :راجر فیڈرر اور نواک ڈوکووچ ہار گئے
شکاگو: لیور کپ میں دنیائے ٹینس کے2سپراسٹارز راجرفیڈرر اور نوواک ڈوکووچ پہلی بار جوڑی بناکر ایک ساتھ ٹینس کورٹ میں اترے لیکن اس ڈبلز میچ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انکا سامنا ٹیم یورپ کے جیک سوک اور کیون اینڈرسن سے ہوا۔ شائقین نے پہلی بار دونوں چیمپئنز کو ایک ساتھ کورٹ کی ایک جانب سے کھیلتے ہوئے دیکھا تاہم سوئس اسٹار راجر فیڈرر اور سربین اسٹار نواک ڈوکووچ اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ پہلے سیٹ میں انہوں نے حریف جوڑی پر 7-6 سے برتری حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ میں جیک اور اینڈرسن نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے اسٹارز جوڑی کو 6-3 سے شکست دیکر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میںیورپین ٹیم نے ریسٹ آف دی ورلڈ کی اس ڈریم جوڑی کو 6-10سے ہرا کر سب کو حیران کردیا۔میچ کے دوران دونوں ورلڈ کلاس کھلاڑیوں راجر فیڈرر اور نوواک ڈوکووچ کی دلچسپ حرکات نے تماشائیوں کو لطف اندوز کیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز'واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں