Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپر اٹھا ہوا غلاف کعبہ نیچے کردیا گیا

مکہ مکرمہ.... حرمین شریفین انتظامیہ اور غلاف کعبہ فیکٹری کے اہلکاروں نے اتوار 13محرم 1440ھ کو اوپر اٹھایا گیا غلاف کعبہ نیچے کردیا۔ شاذروان میں نصب ہک میں غلاف کعبہ کو باندھ دیا گیا۔ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد المنصوری نے بتایا کہ حرمین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچا دیا گیا۔ 15ذی قعدہ 1439ھ کو احتیاطی تدابیر کے طور پر غلاف کعبہ 3میٹر اوپر کردیا گیا تھا۔
 

شیئر: