Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر پاکستانی ایک لاکھ 44 ہزار کا مقروض

اسلام آباد... پاکستان کو اپنے تمام تر بیرونی اور اندرونی قرضوں کی ادائیگی پر 1620 ارب روپے سود ادا کرنا ہیں جو 4.43 ارب روپے ماہانہ بنتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اندرونی قرضوں کی مد میں 1390 ارب سود روپے ادا کئے جائیں گے نگران حکومت کے دور میں ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بیرونی قرضوں اور سود میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پاکستان کے کل قرضے اور ادائیگیاں 30 جون 2018 ءتک جی ڈی پی کا 86.6 فیصد یعنی 29.861 ٹریلین تک پہنچ گئے جس کے تحت فی پاکستانی ایک لاکھ 44256 روپے کا مقروض ہے۔ 2017 ءمیں قرضے اور دیگر ادائیگیوں کی مد میں 25.109 ٹریلین روپے کی سطح پر تھیں جو 30 جون 2018 ءکو بڑھ کر 29.861 ٹریلین کی سطح پر پہنچ گئیں ۔ مالی سال 2017-18 ءمیں قرضوں میں 4.757 ٹریلین کا اضافہ ہوا ۔ مالی سال 2017-18 ءمیں بیرونی قرضوں کی مد میں 7.479 ارب ڈالر ادا کئے گئے جس میں 5.186 ارب ڈالر اصل رقم کی صورت میں اور 2.293 ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کئے گئے۔ یہ بیرونی ادائیگیاں جی ڈی پی کا 33.6 فیصد بنتی ہیں۔ 
 

شیئر: