Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹبالرکا مریض بچے کیلئے 70 ہزار پاونڈ عطیہ

 
مانچسٹر: 4 سالہ مریض بچے ڈوسن ٹوڈورووک کا تعلق اسٹار فٹبالر کے وطن سربیا سے ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار سربین فٹبالر نیمنجا میٹک نے کینسر کے مریض ہم وطن بچے کیلئے 70 ہزار پاونڈ عطیہ کردیے۔ سربیا کا 4 سالہ بچہ ڈوسن ٹوڈو رووک کو بارسلونا میں علاج کرانے کیلئے ایک خطیر رقم کی ضرورت تھی اور اس کے اپنے ملک میں اس کیلئے عطیہ جمع کرنے کی ایک بڑی مہم شروع کی گئی۔ نیمنجا میٹک نے انسانیت کے ناطے بچے کے علاج کیلئے فوری درکار رقم 70 ہزار ڈالر ادا کر دی جس کے بعد بچے کو علاج کیلئے بارسلونا لے جایا گیا جہاں ایک بڑے اسپتال میں وہ کینسر سے جنگ لڑ رہا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز'واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں

شیئر: