Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سمیت 55مقامات پر شاندار آتشبازی

جدہ ... سعودی محکمہ تفریحات نے یوم الوطنی 88کا جشن منانے کیلئے مملکت بھر کے متعلقہ اداروں کو 990ہزار سے زیادہ آتشبازی کا سامان فراہم کیا۔سعودی اور مقیم غیر ملکی بچو ںنے سبز پرچم ، سبز ملبوسات ، حب الوطنی کا اظہار کرنے والے جملوں کے نقوش خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی تصاویر ہاتھوں میں لیکر اپنی محبت کا فطری انداز میں اظہار کیا۔ مملکت بھر میں 55سے زیادہ مقامات پر شاندار آتشبازی کی گئی۔جدہ میں جنگی جہازوںنے شاندار کرتب دکھا کر مقامی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کو باغ باغ کردیا۔سعودی ہوا باز ٹیم اور امارات کے شہسواروں کی ٹیم نے فضائی کرتب دکھانے کیلئے ٹائیفون، ٹورنیڈو ، ایف 15 ایس، ایف 15سی اور ایم آر ٹی ٹی طیارے استعمال کئے۔ انہیں سعودی عرب کے پرچموں سے آراستہ کیا گیاتھا۔جدہ میں ساحل سمندر ، شاہ فہد فوارے ، کنگ عبداللہ اکنامک سٹی، ساریہ العلم، مسجد الرحمہ اور ابرق الرغامہ پر فضائی کرتب کا اہتمام کیا گیا۔
 

شیئر: