حربی اسلحہ کا سودا قابل سزا جرم
جدہ ...پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ جنگ میں استعمال کیلئے بنائے جانے والے اسلحہ کے استعمال یا انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجانے یا انکی خرید و فروخت پر 15برس قید کی سزا ہوگی۔ جرمانہ 150ہزار ریال تک ہوگا۔ دونوں میں سے کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی کہ اسلحہ او رگولہ بارود قانون کے بموجب ہتھیار ذخیرہ کرنا یا بلا اجازت گولہ بارود محفوظ کرنا قابل سزا جرم ہے۔ اس پر 18ماہ تک قید اور 6ہزار ریال تک جرمانے یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جاسکتی ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے یہ بھی بتایا کہ حملے یا لڑائی جھگڑے کے دوران دھمکی کی غرض سے ہتھیار کا استعمال یا ہتھیار کا مظاہرہ قابل سزا جرم ہے۔اس پر حوالات میں بند کردیا جائیگا۔