امارات نے ایرانی الزام مسترد کردیا
دبئی ... متحدہ عرب امارات اور امریکہ نے الاحواز کی فوجی پریڈ پر حملے سے متعلق ایران کے الزامات کو مسترد کردیا۔ حملے میں پاسداران انقلاب کے کئی لوگ مارے گئے تھے۔ الزام لگانے والوں میں ایرانی صدر روحانی بھی شامل تھے۔ ایرانی عہدیداروں نے کہا تھا کہ الاحواز پر حملے کے ذمہ دار امریکہ اور خلیج کے ممالک ہیں۔ اقوام متحدہ میں متعین امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ روحانی طویل عرصے سے اپنے عوام کو کچل رہے ہیں۔ یہ جاننے کی اشد ضرورت ہے کہ یہ سب کچھ کہاں سے اور کیسے ہورہا ہے؟ وہ اپنے یہاں حملے کا ذمہ دار کسی اور کو کیونکر ٹھہرا سکتے ہیں۔ انہیں اپنا چہرہ آئینے میں دیکھنا ہوگا۔