عمران خان سے اختر مینگل کی ملاقات
اسلام آباد ... وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے پیر کو وزیر اعظم ہاوس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے ملاقات کی۔ اختر مینگل نے افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ افغان مہاجرین کی شہریت اور دیگر مسائل پر حکومت اپنے تمام فیصلے اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کرے گی۔ تمام خدشات کو دور کیاجائے گا۔ملاقات میں بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے حوالے سے مثبت پیش رفت پر اتفاق کیاگیا۔