Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی

کراچی:  ملکی زرمبادلہ کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اس کی سطح اب 16 ارب ڈالر سے بھی گر گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 14ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 79 کروڑ 1 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 9 ارب 32 کروڑ 88 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 46 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ۔
گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -  -گیس کے بعد بجلی مہنگی

شیئر: