Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ گردن پر چاقو رکھ کر مذاکرات کرنا چاہتا ہے ، چین

بیجنگ ۔۔۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ تجارتی تنازعے میں مزید بات چیت ممکن نہیں ہے کیونکہ وہ گردن پر چاقو رکھ کر مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چینی حکومت نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کئی ممالک کے ساتھ دھونس اور زبردستی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس صورت حال میں مذاکراتی عمل میں کامیابی کے امکانات معدوم ہو کر رہ گئے ہیں۔ امریکی صدر نے گزشتہ پیر کو چینی درآمدات پر مزید 200 بلین ڈالر کے اضافی محصولات کا نفاذ کیا تھا۔

شیئر: