سیلینانے سوشل میڈیا سے بائیکاٹ کردیا
مشہور امریکی پاپ گلوکارہ سیلینا گومز اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر لاکھوں مداحوں کو ایک بڑی خبر دی جس پر ان کے مداح اداس اور حیران ہیں۔ حال ہی میں خبر سامنے آئی ہے کہ سیلینا گومز نے اپنے سوشل میڈیا کے تمام اکاﺅنٹس سے دور رہنے کا فیصلہ کیاہے۔ سیلینا نے مداحوں کیلئے پیغام چھوڑا ہے کہ آ ئینے میں خود کو دیکھنے کے بعد ایسا احساس ہوتا ہے کہ میں بیوقوف ہوں، اس لئے اب میں کچھ عرصہ کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر نہیں آﺅں گی تاکہ اپنے خاندان اور دوستوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دے سکوں۔