Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور روس میں10ارب ڈالر کا معاہدہ

اسلام آباد ... پاکستان نے روس سے گیس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 10ارب ڈالر مالیت کے معاہدے پر بدھ کو ماسکو میں دستخط ہو نگے۔ پاکستان ایک ارب مکعب فٹ تک یومیہ گیس خریدے گا۔ پٹرولیم ڈو یژن کا وفد روس کے دورے پر ہے۔روسی کمپنی گیزپروم اور پاکستانی کمپنی انٹرسٹیٹ گیس سسٹم کے درمیان معاہدہ ہو گا۔ روسی کمپنی سمندر کے راستے گیس فراہمی کے لئے پائپ لائن بچھائے گی۔پائپ لائن کی تعمیر کا منصوبہ3 سے 4 سال میں مکمل ہو گا۔ منصوبے کی اصل لاگت کا تخمینہ فزیبلٹی رپورٹ کے بعد سامنے آئے گا۔

شیئر: