Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ موخر

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری موخر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ کی صدارت میں ہوا جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری آیندہ اجلاس تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران پاور ڈویژن اور نیپرا کو 5 سالہ لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ غریب طبقے پر مہنگی بجلی کا بوجھ کم کرنے سے متعلق تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔
 

شیئر: