لالو پرساد کے جیل سے ٹویٹ پرسی بی آئی نوٹس لے، نائب وزیر اعلیٰ
نئی دہلی۔۔۔۔بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور جے ڈی یو کے سربراہ لالو پرساد یادو چارہ گھوٹالہ کیس میںجیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ان کے ٹویٹ نے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا کردی۔بی جے رہنما اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سشیل مودی ان کے ٹویٹ سے مشتعل ہوگئے اور انہوں نے خفیہ ایجنسی سی بی آئی کوہدایت دی کہ وہ لالو پرساد کے ٹویٹ کا نوٹس لے۔سشیل مودی نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ چارا گھوٹالہ سے متعلق 4مقدمات میں سزا یافتہ لالوپرسادنہ تو انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں اورنہ سزا مکمل ہونے تک وہ جیل میں رہتے ہوئے کوئی بیان بازی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لالو پرساد جیل کے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لگاتارٹویٹر پر سیاسی تبصرے اور تنقید کررہے ہیں۔لالو پرساد نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ پیارے دوستو! میرے جیل میں رہتے ہوئے ،میرا ٹویٹر ہینڈل خاندان اور پارٹی دفتر کی جانب سے جاری کیاجاتا رہے گا اور میں اس کے ذریعے اپنے دل کی باتیں شیئرکرتا رہونگا۔آئین کی بقا اور سماج کے کمزور طبقوں کے حقوق کی حفاظت کیلئے لڑائی جاری رہے گی۔