Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھمکی آمیز خط ملنے پر انبالہ کینٹ اسٹیشن پر سنسنی، سیکیورٹی سخت

نئی دہلی۔۔۔۔ہریانہ میں انبالا کینٹ ریلوے اسٹیشن کے ڈائریکٹر کو ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا جس میں ہریانہ اور اترپردیش کے کئی ریلوے اسٹیشنوں پر دھماکے کی دھمکی دی گئی۔ انبالا کینٹ اسٹیشن کے ڈائریکٹر بی ایس گل کو ٹیبل پر یہ خط پڑاہوا ملا۔دھمکی آمیز خط کے لفافے پر کسی بھی پوسٹ آفس کا اسٹیمپ نہیں۔ ممکن ہے کوئی شخص خود ہی یہ خط رکھ کرچلا گیا ہو۔ خط بھیجنے والے نے خود کو لشکر طیبہ کے کشتواڑ اور کراچی ایریا کا کمانڈر مولوی ابو بخاری بتایا ہے۔ جی آر پی انبالا کے ایس ایچ او کے مطابق اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی۔خط میںتحریرہے کہ انبالا کینٹ ، جگادھری ، سہارنپور ، اکھل ، حصار ، کرنال ، روہتک اور پانی پت ریلوے اسٹیشن پر 20 اکتوبر کو دھماکے کی کارروائی انجام دی جائیگی۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریلوے اسٹیشنوں کے علاوہ فوجی کیمپوں ، ریلوے پل اور پٹرول پمپس کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ پولیس نے بتایا کہ اس خط کے لفافے پر لشکر طیبہ تنظیم کا نام تحریرہے۔ دھمکی آمیز خط ملنے کے بعدحفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - -راہو ل گاندھی کا مودی پر ایچ اے ایل کے 30 ہزار کروڑ چْرانے کا الزام

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: