Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں شاہ سلمان کی حاضری

مدینہ منورہ ... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مدینہ منورہ پہنچ کر مسجد نبوی شریف کی زیارت کی۔ انہوں نے روضہ شریفہ (ریاض الجنہ)میں نماز پڑھی اور پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی خدمت میں صلاة و سلام پیش کیا۔ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان اور ولی عہد ونائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان ہمراہ تھے۔ مسجد نبوی شریف پہنچنے پر حرمین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس ، مسجد نبوی شریف کے ائمہ، موذن ، مسجد نبوی فورس کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحمن المشحن اور متعدد عہدیداروں نے انہیں خوش آمدید کہا۔
 

شیئر: