Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام منیبہ مزاری کے فن پاروں کی نمائش

نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
 
پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں پاکستان کی معروف مصورہ ،آئرن لیڈی ،وہیل چیئر پونڈ ریسیپنٹ آف کارک ہیومنیٹرین ایوارڈ سربیا میں حاصل کرنے والی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی پہلی خیر سگالی سفیر منیبہ مزاری کی بنائی ہوئی تصاویر کی نمائش منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
  • امارات میں مقیم کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
 اس موقع پر سفیر پاکستان معظم احمد خان تقریب کے افتتاح کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منیبہ مزاری کو آئرن لیڈی کا خطاب دیتے ہوئے ان کے ہمت و حوصلے، اپنے کام کی مہارت‘دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی و نیک نامی ،خواتین کیلئے رفاحی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ منیبہ مزاری کی شخصیت کو دیکھتے ہی ایک باہمت ‘باحوصلہ ‘پرعزم انسان کا تصور ذہن میں آتا ہے۔ ہمارے ملک کے پسماندہ ‘مجبور اور ٹھکرائے ہوئے لوگوں کے لئے کام کر کے ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔ اس مختصر سے ٹائم میں انہوں نے اپنے کام کو ایک بہترین سطح پر پہنچایا ہے ۔منیبہ نے اپنے کام میں عورت کو محبت اور انسانیت کی مثال بنا کر پیش کیا ہے۔
  • امارات کی تازہ ترین خبریں واٹس ایپ پر وصول کریں
 تقریب میں سفیر پاکستان معظم احمد خان ‘پریس قونصلر عاشق حسین ‘پاکستان ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سہیل اشرف ‘رضوان فینسی ‘زعیم ‘زاہد حسین ‘ثمینہ ناصر ‘ڈاکٹر نگہت ‘ڈاکٹر زیبا افتخار ‘میاں منیر ہانس ‘معروف ‘سیاسی ‘سماجی وکاراوباری شخصیات خواتین و بچوں ‘معروف فلم اسٹار فیصل رحمان اور دیگر نے شرکت کی۔

شیئر: