خاتون نے مجھے تھپڑ ماراتھا، ابھیشیک
ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن نے فلمی تقریب میں زندگی میں پیش آنے والے انوکھے واقعے سے متعلق انکشاف کیا کہ وہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ”شرارت“ دیکھنے کے لئے سنیما گئے تاکہ لوگوں کا فلم کے حوالے سے رد عمل جان سکیں کہ فلم کیسی ہے۔ ابھیشیک نے کہا کہ فلم دیکھنے کے بعد ایک خاتون نے باہر آکر مجھے زور دار تھپڑ مارا اور کہنے لگی کہ تم اپنے خاندان کو شرمندہ کر رہے ہو۔ مہربانی کرکے اداکاری چھوڑ دو۔ خاتون کی اس حرکت پر مجھے بہت غصہ آیا لیکن آج میں وہ وقت یاد کرکے ہنستا ہوں۔