Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: ڈکیتی گینگ کے 5 کارندے رینجرز کے ہتھے چڑھ گئے

کراچی: سندھ رینجرز نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 5 کارندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قائد آباد میں کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزمان کاشف اعوان عرف کاشف ٹینڈا، عاشق خان عرف عاشی، عرفان عرف ایلفی، نبیل عرف چھیپڑ اور نوید عرف نیک کو گرفتار کیا جو ضلع ملیر اور کورنگی میں شہریوں کو لوٹنے اور دیگر واردتوں میں ملوث تھے۔ اعلامیے کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ 7 ستمبر 2018ءکو قائدآباد میں ایک جنرل اسٹور میں7 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کاشف اعوان عرف کاشف ٹینڈا اور ملزم عرفان عرف ایلفی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ شناخت کے عمل کے دوران مذکورہ اسٹور کے مالک نے گرفتار ملزمان کی واردات میں ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، منشیات اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران استعمال کی جانے والی 2 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
 

شیئر: