Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی اور میکرون کو ’’ چیمپیئنز آف دی ارتھ‘ ‘ایوارڈ سےنوازا گیا

نیویارک۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر امانوئل میکرون کو اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین ماحولیات اعزاز’’  چیمپیئنزآف دی ارتھ ‘‘سے نوازا گیا۔ بین الاقوامی شمسی اتحاد کے سلسلے میں ماحولیاتی کاموں میں تعاون کے نئے علاقوں کو فروغ دینے پرمودی اورمیکرون کو ’پالیسی قیادت‘ زمرہ کے تحت یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔وزیر اعظم کی 2022 تک ہندوستان میں پلاسٹک کے استعمال کو ختم کرنے کے عزم اور میکرون کو ماحولیات کے لئے عالمی معاہدے پرتعریف کی گئی۔کوچین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 'قابل تجدید توانائی 'کے استعمال پر ایوارڈ پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -اسکولوں،بینکوں اور موبائل کمپنیوں کو آدھار دکارڈ دینا لازمی نہیں،سپریم کورٹ

رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: