سعودی عرب بہت بڑی سرمایہ کاری لا رہا ہے ،فواد چوہدری
جمعرات 27 ستمبر 2018 3:00
اسلام آباد... وفاقی وزیراطلاعات فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ 3 معاہدے طے پاگئے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری لانے کا کام مہینوں میں نہیں بلکہ ہفتوں میں ہوا۔آج سعودی عرب کے ساتھ 3معاہدے ہوئے ہیں۔سعودی عرب کا اتوار کوپہلا وفد پاکستان آئے گا۔ اس وفد میں سعودی وزرا اور دیگر حکام شامل ہیں۔ سعودی عرب پاکستان کیلئے بہت بڑی سرمایہ کاری لے کر آرہا ہے۔اس کا آغاز ہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا۔ اس میں طے پایا تھا کہ جو بھی معاملات ہیں وہ تیزی سے نمٹائے جائیں۔ سعودی عرب سی پیک اور انفرااسٹر کچرکے لئے بہت بڑی سرمایہ کاری لا رہا ہے۔