Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشری بی بی نے عمران خان سے کیا سیکھا؟

اسلام آبا د... وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشر ی بی بی نے کہا ہے کہ جو لوگ ایک مہینے میں تبدیلی چاہتے ہیں انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ اللہ اللہ کر کے قوم کو ایسا لیڈر ملا ہے جو لالچی نہیں ہے۔ خان صاحب کے پاس کوئی جادو کی چھڑی تو ہے نہیں کہ وہ چلائیں اور سب ٹھیک ہو جائے۔ تبدیلی آنے میں تھوڑا وقت لگے گا لیکن اتنا نہیں جتنا پچھلی حکومتوں نے لیا۔ اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں بشری بی بی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو تمام مشکلات سے نکالیں گے اور اللہ تعالیٰ ضرور کامیابی دیں گے۔میرا یقین ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی سمیت ہر چیز میں اتنی بہتری آئے گی کہ پاکستان مثالی ملک بن جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان انتہائی سادہ انسان ہیں ،وہ بہترین لیڈر ہیں۔ وہ صرف اپنی قوم کی بہتری کے لئے سوچتے ہیں اور ایک اچھا لیڈر ہی عوام کے لئے سوچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صدی میں وزیراعظم عمران خان اور رجب طیب اردگان ہی بہترین لیڈر ہیں۔ عمران خان ایک نیک روح ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زندگی اللہ اور اس کے رسول کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی عبادت ضروری ہے لیکن اس سے زیادہ ضروری انسانیت کی خدمت کرنا ہے جو میں نے عمران خان سے سیکھا ہے۔بشریٰ بی بی نے بتایا کہ ایک دن میں لان میں ٹہل رہی تھی تو دیکھا کہ عمران خان کے چہرے پر تکلیف کے آثار تھے۔ان سے وجہ دریافت کی تو انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے بارش نہیں ہوئی۔ لان کے پودے دیکھیں کتنے خشک ہورہے ہیں۔ دعا کریں بارش ہوجائے پھر ہم دونوں نے لان میں کھڑے ہوکر کافی دیر تک دعا کی اور درود و شریف پڑھا۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ سیاستدان اور لیڈر میں فرق ہوتا ہے۔ لیڈر عوام کی تقدیر بدلتا ہے اور سیاستدان صرف حالات بدلتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ مرنے سے پہلے وہ ا پنی قوم کی تقدیر بدل دیں، ان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں تبدیلی آئے گی لیکن وقت لگے گا۔ انہو ںنے بتایا عمران خان روزانہ رات کو کھانے کے بعد شکرانے کے نوافل پڑھتے ہیں اور عوام کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ اپنے پرانے گھر سے عدت پوری کرکے نکلی تھی۔ عدت پوری کرنے کے 7 ماہ بعد شادی کی۔
 
 

شیئر: