Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد:  وفاقی دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 اسمگلروں عنایت خان اور غلام دستگیرکو گرفتارکرلیا۔
خفیہ اطلاع پراسٹنٹ کلکٹرعائشہ، فرحین زارا، ایڈیشنل کلکٹر نثاراحمد نے جہاز سے ملزمان کو گرفتارکیا جو پی کے 233 کے ذریعے دبئی جارہے تھے۔ ڈپٹی کلکٹرکے مطابق ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان کوجہازکی روانگی سے قبل پکڑا گیا جبکہ وہ تمام سرچنگ پوائنٹس کلیئر کرکے جہاز میں سوار ہو چکے تھے
مزید پڑھیں:- - - -بشری بی بی نے عمران خان سے کیا سیکھا؟

شیئر: