پروپیگنڈا کیخلاف ہتک عزت کا کیس دائر کریں گے‘ افتخار چودھری
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ ان کے خاندان کا ایڈن ہاؤسنگ اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میری طرف سے عمران خان کے خلاف دائر درخواست کی وجہ سے پروپیگنڈا کررہی ہے۔
ذرائع یک مطابق سابق چیف جسٹس نے کہاہے کہ میرا، میرے بیٹے ،بیٹی یا دامادکا ایڈن ہائوسنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے ،انہوں نے اپنے داماد کی متحدہ عرب امارات میں گرفتاری سے متعلق کہا کہ انٹرپول نے کسی اورکمپنی کے نادہندہ ہونے پر انہیں حراست میں لیا ہے۔ ایف آئی اے کا اس پورے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔
سابق چیف جسٹس نے کہاکہ حکومتی پروپیگنڈا میری طرف سے عمران خان کے خلاف دائر درخواست کی وجہ سے کیا گیا۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا کہناتھاعمران خان کی نااہلی کا کیس الیکشن ٹربیونل میں دائرہے ،اسلام آباد وپشاور ہائیکورٹس سے عمران خان کونوٹس جاری ہوچکے ،ان کیخلاف ہتک عزت کاکیس دائرکریں گے ۔
رائے دیں، تبصرہ کریں