مائیکرونیزیا ۔۔۔پاپوانیوگنی کے شمال مغربی جزیرے پر مسافر طیارہ رن وے سے سمندر میں جاگرا، خوش قسمتی سے مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔پاپوا نیوگنی کے شمال مغربی جزیرے مائیکرونیزیا پر مسافر طیارے کو حادثہ پیش آگیا۔ رن وے پر طیارہ 150 فٹ آگے نکل گیا اور سمندر میں جاگرا۔خوش قسمتی سے 47 مسافر اور عملے کے 11 اہلکار بال بال بچ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے کشتیوں کی مدد سے مسافروں کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔