Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کو روسی ایس 300 میزائل نظام کی فراہمی شروع

ماسکو۔۔۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شام کو میزائل نظام کی فراہمی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زمین سے ہوا میں مار کرنے والا روسی ایس 300 میزائل نظام شامی فوجی کی صلاحیتوں میں بہتری کا باعث بنے گا۔ اس میزائل نظام کی شام کو منتقلی پر اسرائیلی حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم روسی حکومت نے اسے نظر انداز کر دیا ہے۔ 7 سالہ شامی تنازعے کے نتیجے میں 3 لاکھ 60ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دیگر لاکھوں شامی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

شیئر: