Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی کے کھلاڑیوں کیلئے نئے قواعد کا اجرائ

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میچ کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر سزا میں اضافہ کردیا ہے اور اس میں ملوث بولر یا کسی اور کھلاڑی کو اب 6 ٹیسٹ میچز یا 12 ون ڈے میچز کی پابندی کا سامنا کرنا ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئے قواعد وضوابط کا اجرا کردیا جن کا اطلاق جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے ہوگا۔ بال ٹمپرنگ کی سزا کو مزید سخت کرتے ہوئے اسے لیول 2 کے بجائے لیول 3 میں شامل کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پوائنٹس میں کٹوتی کو 8 سے بڑھا کر 12 کر دیا ہے اسی طرح لیول 3 کی شقوں کی خلاف ورزی پر اب میچ ریفری ہی سماعت کر کے سزا سنائے گا جبکہ اس سے قبل یہ صرف لیول ٹو کی شق کی خلاف وزری تک محدود تھا۔نئے قوانین کے تحت اب لیول 4 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے کی صورت میں ہی جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا جبکہ امپائرز سے بدتمیزی، کھیل کے دوران گالم گلوچ اور بال ٹمپرنگ سمیت کسی بھی ناجائز حربے کے استعمال پر لیول 2 اور لیول 3 شق کی خلاف ورزی کے تحت سزاسنائی جائے گی۔نئے قوانین میں آئی سی سی نے میچ ریفری کے دائرہ اختیار کو بھی بڑھا دیا ہے جس کے تحت ڈک ورتھ لوئس سسٹم، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ اور پلیئنگ کنڈیشنز میں بھی معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں معمولی ردوبدل کرتے ہوئے 700 ون ڈے میچز اور 428 ٹی ٹوئنٹی میچز کو بنیاد بنا کر ڈک ورتھ سسٹم کا تیسرا ورژن جاری کیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے قوانین میں تبدیلی کا باقاعدہ اطلاق جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان کمبرلے میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ سے ہوگا۔ نئے قواعد سے کھیل کو مزید شفاف بنانے میں مدد ملے اور کرکٹ کی حقیقی روح برقرار رکھی جا سکے گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: