Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود کا اُردو میں خطاب، ٹاپ ٹرینڈ

 اسلام آباد... وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اردو میں خطاب سوشل میڈیا میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔پہلی مرتبہ پاکستانی لیڈر نے ہند کو منہ توڑ جواب دبنگ انداز میں دیا ہے ۔ہفتہ کی رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پہلی مرتبہ یو این کے فورم پر کسی پاکستانی لیڈر نے ہند کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لا کر اسے بے نقاب کیا ہے ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ میں خطاب کو سراہا جا رہا ہے ۔ 

شیئر: