Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت پہنچنے پر محمد بن سلمان کاشاندار استقبال

کویت...سعودی ولی عہد ،نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو سرکاری دورے پر پہنچنے پر کویت کے ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح ، اسپیکر مرزوق الغانم ، نیشنل گارڈ نے نائب سربراہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح، قائم مقام وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ صباح الخالد الحمد خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ شاہی خاندان کی اہم شخصیات اور سعودی سفارتکار بھی استقبال کیلئے کویت ایئرپورٹ کے شاہی ٹرمینل پر موجود ہیں۔ ولی عہد کے ہمراہ بہت بڑا وفد ہے۔ وہ اتوار کو خمیس مشیط سے کویت پہنچے۔کویت میں متعین سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات 100برس سے زیادہ پرانے ہیں۔ ولی عہد کے دورہ کویت سے دونوں ملکوں کے تاریخی اور مضبوط تعلقات مزید گہرے ہونگے۔ یہ دورہ خطے کو درپیش نازک حالات، خارجی خطرات اور مداخلت کے ماحول میں ہورہا ہے۔
 

شیئر: