Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیرومودی کی نیویارک ، لندن ، سنگا پوراور ممبئی میں 637کروڑ روپے کی جائداد ضبط

نئی دہلی۔۔۔۔ساڑھے 13ہزار کروڑ روپے کے گھپلے کے الزام میں مطلوب نیرو مودی اور اس کے قریبی رشتے داروں کی امریکہ کے نیویارک ، لندن ، سنگا پور اور ممبئی میںای ڈی کے مطابق637کروڑ روپے کی جائدادیں ضبط کی گئی ہیں۔نیرو مودی میہل چوکسی کا بھانجا ہے۔ مامو بھانجے پر پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی الزام ہے کہ بینک کی رقم سے جو کالا دھن نیرو مودی اور ان کے رشتے داروں نے کمایا اس سے ملک اور بیرون ملک جائدادیں خریدی گئیں یہاں تک کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد بھی پراپرٹی کی خریداری کا سلسلہ جاری تھا۔یہ غیر منقولہ جائدادیں 2017ء میں خریدی گئی تھیں جسے گھپلے کے رقم سے خریدنے کا شبہ ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی)نے 5مختلف رپورٹیں جاری کیں،یہ گزشتہ کئی دنوں سے غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں تھی۔ ای ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت اور انہیں قائل کرانے میں بڑی کامیابی حاصل ہوئیں۔

کون ہے نیرومودی؟ اور کہاں کا رہنے والا ہے؟

 نیرو مودی نے 2002میں ہیروں کے زیورات بنانے کا کام شروع کیا۔ فائر اسٹار ڈائمنڈ کمپنی تقریباً14ہزار 700کروڑ روپے مالیت کی ہے۔ نیرو مودی کے دنیا کے بڑے شہروں میں 16عالیشان اسٹورز ہیں۔2016-17ء میں نیرو کی کمپنی کو 582کروڑ روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔ نیرو مودی کا خاندان گجرات کے پالن پور کا رہنے والا ہے۔ نیرو کے داد ا، دادی پاپٹر فروخت کیا کرتے تھے۔ نیرو کے دادا سب سے پہلے بیلجیئم پہنچے اور کاروبار کو ان کے بھائی دیپک نے ترقی دی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ بیلجیئم کے سب سے بڑے ہیرا (ڈائمنڈ)سپلائر بن گئے۔
مزید پڑھیں:- - - -واٹس ایپ پر چیٹنگ سے منع کرنے پر شوہر نے جان دیدی

شیئر: