Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

320ملین ریال کے نئے زرعی منصوبے

ریاض ...وزیر ماحولیات و پانی و زراعت عبدالرحمن الفضلی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں 320ملین ریال سے زیادہ لاگت کے زرعی منصوبے نافذ کئے جائیں گے۔ بجٹ منظور کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مملکت کے مختلف علاقوں میں مرغی فارم اور گرین ہاﺅس قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بات زرعی فروغ فنڈ کی مجلس انتظامیہ کے اپنے زیر صدارت اجلاس میں بتائی۔
 

شیئر: