Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عود بجانے والا شادی کا اہل نہیں؟

ریاض ... القصیم اپیل کورٹ نے عود بجانے والے سعودی شہری سے مقامی خاتون کا رشتہ دینی اعتبار سے ہمسر نہ ہونے کی بنیاد پر مستردکردیا۔ تفصیلات کے مطابق قصیم کی ایک خاتون نے جو ایک بینک میں مینجر کے طور پر کام کررہی ہے عدالت سے رجوع کرکے اپنے سگے بھائی کی شکایت کی تھی کہ اسکا بھائی اسے شادی سے محروم کئے ہوئے ہے۔ جو بھی اسکے رشتے کیلئے آتا ہے بھائی کسی نہ کسی عنوان سے اسے چلتا کردیتا ہے۔ بھائی نے عدالت سے کہا کہ بہن کا رشتہ ایک ایسے شخص نے طلب کیا ہے جو عود بجاتا ہے۔ اس سے رشتہ کیونکر ہوسکتا ہے۔ جج نے حقیقت حال دریافت کرنے پر فیصلہ سنایا کہ منگیتر مذہبی اعتبار سے دلہن کا ہمسر نہیں لہذا رشتہ نہیں کیا جاسکتا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اب وہ اپیل کورٹ کے خلاف اعلیٰ حکام سے رحم کی اپیل کرے گی کیونکہ اب اسکی عمر 38سال ہوچکی ہے ۔ اگر صورتحال یہی رہی تو اس کی شادی کبھی نہیں ہوگی۔
 

شیئر: