اسلام آباد... پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ رانا مشہود کے بیان سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ۔ ثابت ہو چکا کہ مسلم لیگ(ن) جمہوریت کے نام پر اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کے لئے کوشاں تھی۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ فواد چوہدری اور خسرو بختیار کی پریس کانفرنس 2کنفیوزڈ افراد کا شغل لگ رہی تھی۔ تحریک انصاف کو ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ وہ حزب اختلاف میں نہیں بلکہ حکومت میں ہے۔ انہوںنے کہا کہ 70ہزار پاکستانیوں کو ٹیکس دہندگان قرار دے کر فیک نیوز پھیلائی۔ اس جرم میں خسرو بختیار کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ اگر موجودہ بجٹ تحریک انصاف کا نہیں تو کیا حکومت نے مسلم لیگ(ن) کا وہ بجٹ قبول کر لیا جس کی وہ مخالفت کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر پارلیمان کو اعتماد میں لئے بغیر پی ٹی آئی نے اقدامات کئے تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔