Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنوشری کے الزامات ڈرامہ ہیں، راکھی ساونت

 بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے نانا پاٹیکر اور فلم ”ہارن اوکے پلیز“ کی دیگر ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے اہم انکشافات کردیئے ۔انہوں نے تنوشری کے الزامات کو ڈرامہ قرار دیدیا۔ذرائع کے مطابق راکھی ساونت نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ فلم ”ہارن اوکے پلیز“ کے ایک آئٹم سانگ میں پہلے تنوشری دتہ کو کاسٹ کیا گیا تھا اور اس کے ساتھ ہی شوٹنگ بھی شروع کردی گئی تھی۔اداکارہ کے مطابق گانے کی شوٹنگ کے دوران تنوشری دتہ نے فلم کی ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا، جس کے بعد ٹیم نے انہیں آکر شوٹنگ میں حصہ لینے کو کہا تاہم وہ اپنی وین سے بہت دیر تک باہر نہیں آئیں۔راکھی ساونت کے مطابق انہیں فلم کے کوریو گرافر اور نانا پاٹیکر نے کہا کہ وہ آکر فلم کے گانے میں پرفارم کریں۔ راکھی ساونت نے تنوشری پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے مقاصد کے لئے انگریزی بول کر بالی وڈ پر الزامات لگا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ می ٹو مہم کا حصہ نہیں تاہم تنوشری اس مہم کا میڈیا کے ذریعے غلط استعمال کر رہی ہیں۔
 

شیئر: