امیتابھ کی خاموشی پر افسوس ہوا، تنوشری دتہ
بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو ہراسانی کے معاملے میں خاموشی اختیار کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ہندوستانی میڈیا میں ان دنوں نانا پاٹیکر پرتنوشری دتہ کے ہراسانی الزامات پر کافی ہلچل مچی ہوئی ہے اور ہر اداکار سے کسی نہ کسی طرح اس موضوع پر ردعمل جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جب امیتابھ بچن سے اس معاملے پر سوال کیا گیا توانہوں نے یہ کہہ کر معاملے کو ٹال دیا کہ’ ’میرا نام نہ نانا پاٹیکر ہے اور نہ ہی تنوشری دتہ، میں کیسے اس سوال کا جواب دے سکتا ہوں؟ تنوشری دتہ نے کہا کہ امیتابھ کے بیان پرافسوس ہوا۔ان جیسے لوگ ہمیشہ سماجی مسائل پر مبنی فلموں میں اس طرح کا کردار ادا کرتے ہیں کہ عوام تعریف کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ جب حقیقی زندگی میں معاشرے میں ہونے والے سماجی مسائل کے خلاف کھڑے ہونے اور کچھ کرنے کی بات آتی ہے تو یہی لوگ ایسے غیر معمولی بیانات دیتے ہیں جوکہ سمجھ سے بالاتر ہوتے ہیں۔