سی پیک منصوبہ: ریلوے کے 2 ارب ڈالرز بچائے‘ شیخ رشید
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ سی پیک سے 2ارب ڈالرزکے ریلوے منصوبے ختم کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں شیخ رشید نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ریلوے افسر کو غفلت برتنے پر ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ شیخ رشید نے بتایا کہ سلک روڈ کے کراچی سے پشاور تک ریلوے لائن سے متعلق میگا منصوبے میں2ارب ڈالرز کی کمی کی گئی ہے۔ پہلے یہ منصوبہ8.2ارب ڈالرز کا تھا اب یہ 6.2ارب ڈالرز پر آگیا ہے اور کوشش ہے کہ مستقبل میں اسے 4.2ارب ڈالرز تک لایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے جو اتنے بڑے قرضے برداشت نہیں کرسکتا۔ میں سی پیک کا سب سے بڑا حامی ہوں۔