Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسٹم کی کارروائی‘ 42 کروڑ کا بڑا اسکینڈل پکڑا گیا

کراچی:  محکمہ کسٹم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 42 کروڑ روپے کے اسکینڈل کا سراغ لگانے کے بعد چاول کے 2 برآمد کنندگان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز ایکسپورٹ کلکٹریٹ نے جعلی ای فارم کے ذریعے کم و بیش 42کروڑ روپے کا زرمبادلہ بیرون ملک بھیجنے کے اسکینڈل کا سراغ لگایا۔ اس حوالے سے 2 برآمد کنندگان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز کلکٹریٹ آف ایکسپورٹ نے 38 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے چاولوں کے کئی کنسائمنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے 2 علاحدہ ایف آئی آر درج کی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -منی لانڈرنگ کیخلاف قوانین میں ترمیم‘ سخت سزائیں

شیئر: