لکھنؤ۔۔۔۔ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ اور 9مرتبہ نیشنل چیمپیئن رہنے والی اسٹیپل چیز کھلاڑی سدھا سنگھ نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے 30لاکھ روپے کا چیک وصول کرنے سے انکار کردیا۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے سرکاری ملازمت کی یقین دہانی کرائے جانے کے بعد سدھا نے چیک وصول کیا۔سدھا اس وقت کافی ناراض ہوگئی تھیں جب ان کی تعریف کے پُل باندھے جانے کے باوجود ریاستی حکومت نے انہیں اتر پردیش اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ میں نائب ڈائریکٹر بنانے سے انکار کردیا تھا۔واضح ہو کہ سدھا نے 2010ء میں ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اور اس سال جکارتہ میں ہونیوالی ایشین گیمز میں 3000میٹر اسٹیپل چیز میں سلور کا تمغہ جیتا تھا۔ لکھنؤ میں منگل کو منعقدہ تقریب میں سدھا سنگھ نے اچانک پروگرام سے چل گئیں اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے پیش کئے جانے والے30لاکھ روپے کا چیک لینے سے منع کردیا۔ اس تقریب میں گورنر اترپردیش رام نائک بھی موجود تھے۔ سدھا نے اس موقع پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پیسے نہیں ملازمت چاہئے اور یہ رقم نوجوان کھلاڑیوں میں تقسیم کردی جائیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -رنجن گگوئی نئے چیف جسٹس مقرر
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں