مصطفی کمال محکمہ اینٹی کرپشن میں پیش
کراچی ..پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی بنانے کی سزادی جارہی ہے۔ 1422خاندانوں کوعارضی متبادل جگہ فراہم کی۔ اگر یہ جرم ہے تو دوبارہ کرنے کے لئے تیارہوں۔محکمہ اینٹی کرپشن سندھ میں سگنل فری کوریڈور تھری کے معاملے پر پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے سگنل فری کوریڈورتھری بنانے کے معاملے پر بلایا تھا ۔پریڈی اسٹریٹ کا 4کلومیٹر کاٹکڑا تھا۔ لوگوں کو وہاں سے منتقل کرنے کے لئے ہم نے راضی کیا ۔ سٹی کونسل کی منظوری سے متاثرین کو منتقل کیا ۔آج بھی ا نہیںلیز نہیں دی گی ۔قانون کااحترام کرتے ہیں۔ بلایاگیا توحاضر ہوگئے۔پریڈی اسٹریٹ کے لوگوں کو لیزدینا اب ہمارے بس میں نہیں ۔حکومت چاہے تو ا نہیںدوبارہ پریڈی اسٹریٹ میں بساسکتی ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق مصطفی کمال کو واٹر بورڈ کی 49 اور بلدیہ عظمی کراچی کی 33 ایکڑ رفاہی اراضی غیرقانونی طور پر منتقل و الاٹ کرنے کے حوالے سے طلب کیا گیا تھا۔تفتیش کے بعد سوالنامہ بھی دیا گیا جس کا جواب جمع کرائیں گے۔