افغان پریمیئر لیگ : شاہد آفریدی ایکشن میں ہونگے
شارجہ:افغان پریمیئر لیگ امارات میں شروع ہورہی ہے جس میں شاہد آفریدی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اس لیگ کے پہلے ایڈیشن کے مقابلے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر 21 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں شریک 5 فرنچائز کو افغانستان کے مختلف شہروں سے منسوب کیا گیا ہے جن میں قندھار نائٹس، بلخ لیجنیڈز، کابل زوان، پکتیا پینتھرز اور ننگر ہار لیوپرڈز شامل ہیں۔ افغان پریمیئر لیگ میں افغان کھلاڑیوں کے ساتھ دیگر 8 ممالک کے 40 کے لگ بھگ انٹرنیشنل کرکٹرز بھی شرکت کررہے ہیں۔پاکستان کی طرف واحد نمائندگی آفریدی کے حصے میں آئی جو پکتیا پینتھرز کی نمائندگی کریں گے۔پی سی بی نے آئی سی سی کی منظور شدہ لیگ میں اپنے کسی بھی موجودہ کرکٹر کو کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا اور صرف ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو این او سی دینے کا اعلان کیا تھا۔ کامران اکمل، عمر گل، سہیل تنویر اور محمد عرفان اسی وجہ سے لیگ کا حصہ نہیں بن سکے۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ جوائن کریں