Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

200کلو چا ئنیز مانجھابرآمد،4گرفتار

وارانسی۔۔۔۔ریاستی بس سروس (روڈویز) کے ریٹائرڈ ملازم کی چائنا مانجھے سے گردن کٹنے کے باعث موت ہوگئی جسکے بعد انتظامیہ نے   مانجھا فروخت کرنیوالی دکانوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر پولیس نے دال منڈی کے کنجی ٹول محلے میں چھاپہ مار کر 200کلو چائنیز مانجھابرآمد کیااورساتھ ہی 4افراد کو گرفتار کرلیا۔اچانک چھاپہ مار مہم سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔انسپکٹر چوک وید پرکاش رائے نے بتایا کہ مخبروں کی نشاندہی پر ایک درجن سے زائد دکانوں پر چھاپہ مار کا رروائی کی گئی جس میں 4دکانوں سے200کلو مانجھا ضبط کیا گیا۔ پکی چوکی کے رہنے والے مانجھافروش قمرالدین، امیا منڈی کے رہنے والے محمد سہراب ، کتوا پورا کے وسیم ، پیلی کوٹھی کے رہنے والے محمد ثاقب کو گرفتار کیا گیا۔وید پرکاش نے بتایا کہ ممنوعہ چائنیز مانجھا فروخت کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائی گی۔واضح ہو کہ چائنیز مانجھے کی زد میں آنے سے شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں افراد زخمی اور متعدد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
مزید پڑھیں:- - - -مرکز پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 10 روپے فی لٹر کم کرے ،کیجریوال

ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں

رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: